ابنا: اس گروپ کے اہداف پاکستان میں امریکی،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں کو بموں سے اڑانے،ناٹو افواج کے لیے جانے والی غذا میں زہر ملانے،چینی وفد کو قتل اورواہ میں اسلحہ فیکٹری کو اڑاناشامل تھا جس کیلئے بارود سے بھرے آٹورکشے استعمال کیے جانے تھے۔ برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گروپ کا مقصد بدلے کے لیے خود کش حملوں کا آغاز تھا۔پاکستانی حکام دعویٰ کر رہے کہ الیاس کشمیری گزشتہ ہفتے ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔الیاس کشمیری نے القاعدہ کے اعلی عسکریت پسند کمانڈروں کے ساتھ ایک اجلاس میں اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کے لئے غیر ملکی سفارت خانوں کو نشانہ بنانے اور ناٹو افواج کے لیے افغانستان جانے والی سپلائی کے دوران ان کی خوراک میں زہر ملانا تھا۔اس منصوبے کا انکشاف اس وقت کیا گیا جب اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان الیاس کشمیری کی مبینہ ہلاکت پر بد اعتمادی پائی جاتی ہے۔پاکستان کی طرف سے الیاس کشمیری کی ہلاکت کی یقین دہانیوں کے باوجود امریکی حکام کے سمجھتے ہیں کہ کشمیری زندہ ہے۔الیاس کشمیری کے مبینہ دہشت گرد اسکوائڈ نے پاکستان میں امریکی،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں کو نشانہ بنانا تھا۔الیاس کشمیری نے مبینہ ہلاکت سے چند دن قبل شمالی وزیرستان میں پاکستانی طالبان کے ایک اجلاس میں شرکت کی۔اس اجلاس میں عصمت اللہ معاویہ ، امجد فاروقی اور بدر منصور سمیت کئی طالبان کمانڈرشریک تھے۔اس اجلاس میں انہوں نے امریکی سفارت خانے کو بم سے اڑانے، دورے پر آئے ہوئے چینی وفد کو قتل اورواہ میں پاکستان کی سب سے بڑی اسلحہ فیکٹری کو اڑانے جیسے اہداف تھے۔اس کے لیے بارود سے بھرے آٹورکشے استعمال کیے جانے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز